ابنا: پرویز مشرف کو سخت سیکورٹی میں چک شہزاد سب جیل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔ مقدمے کی سماعت جج چودھری حبیب الرحمان نے کی۔سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، تاہم پرویز مشرف نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں اور کیس کی سماعت 27 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔فرد جرم 8 صفحات پر مشتمل ہے۔
.......
/169